انٹرنیشنل
سعودی عرب میں تشویش ناک صورتحال، ہلاکتیں
ریاض 13 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ سعودیہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب کے شہر احساء الہفوف میں گزشتہ روز موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا اور کئی ٹریفک حادثے پیش آئے۔ عسیر ریجن میں 50 ٹریفک حادثے پیش آئے جسکے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور 59 زخمی ہوئے۔ سول دفاع کے ترجمان محمد الشہری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی صورتحال ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے شہری گھروں سے بلاوجہ نکلنے سے گریز کریں اور اگر اشد ضرورت ہو تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ الشہری نے مزید کہا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر 997 پر اطلاع دیں./