کھیل

سعودی عرب میں خواتین کی سائیکل ریس

سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکل ریس جدہ میں منعقد ہوئی۔دس کلو میٹر فاصلےکی اس ریس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔ریس کا انتظام بی ایکٹیو نامی گروپ نے خـواتین سائیکل سواروں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کیا تھا۔
سعودی عرب کے حکام نے سنہ 2013 میں ایک فرمان کے ذریعے خواتین کو تفریحی علاقوں میں اس شرط کے ساتھ سائیکل چلانے کی اجازت دی تھی کہ وہ سائیکل چلاتے ہوئے مناسب لباس پہنیں اور ایک مرد محافظ ہر وقت ان کے ساتھ رہے۔
خواتین کی پہلی سائیکل ریس میں بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت نے سعودی معاشرے میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے نئے مباحث چھیڑ دیے ہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، وہیں بعض قدامت پسند اسے ناپسندیدگی کی نظر سے بھی دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button