رنگ برنگ
چینی شخص کاپانی پر چلنے کا منفرد عالمی ریکارڈ
آپ نے پانی پر چلنے کے کئی قصے صرف افسانوں، کہانیوں یا قدیم روایات میں سنے ہوں گے لیکن چین میں واقعی ایک ایسا شخص موجود ہے جو پانی پر چلتا ہے ۔
حال ہی میں اس شخص نے پانی پر چلتے ہوئے 100میٹر کا فاصلہ طے کر دیکھنے والوں کو حیران کرڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص کئی سال سے پانی کے اوپر لکڑی کی باریک تختیاں رکھ کر چلنے کا مظاہرہ کرتے آ یا ہے تاہم اس بار اس نے پانی پر تیزی سے چلتے ہوئے 100 میٹرکا فاصلہ طے کیا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا اس موقع پر کئی نوجوانوں نے اس دلچسپ کھیل میں حصہ لیا تاہم کچھ صرف 10میٹر کا یا کچھ اس سے بھی کم وقت کافاصلے طے کرکے پانی میں گرتے دکھائی دئیے لیکن اس ماہر شخص نے اپنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت دے کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔