بھارت پاکستان کے خلاف جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ،ماہرین نے خبردار کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)بھارت پاکستان کے جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ،ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی سوتک بسواس نے کہا ہے کہ ماہرین کی اکثریت نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ہمارے پاس وہ صلاحیت نہیں ہے جو پاکستان کے پاس ہے اس حالت میں جنگ جیتنا تو درکنار لڑنا بھی مشکل ہے،بھارتی میڈیا حکومت پر دباﺅ ڈال رہا ہے کہ بھارتی حکومت ایئر فورس کو فضائی کارروائی کرنے سے کیوں روک رہی ہے۔
دفاعی تجزیہ کار اجے شکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی دعوے صرف بیان بازی کی حد تک ہیں روایتی حریف سے نمٹنے کیلئے سخت منصوبہ بندی اور ساخت پیدا کرنے کی ضرورت ہے،شکلا کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ایسی کوئی بھی کارروائی کرتا ہے تو یہ اس کے گلے پڑجائے گی۔
دوسری طرف بھارتی حکام نے بھی اپنی حکومت کو پاکستان میں کسی بھی سرجیکل سٹرائیک سے پہلے سوچ بچار کرنے کا مشورہ دیا ہے،ایک افسر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو باور کرایا گیا ہے کہ اگر بھارت ایسا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا اور اس کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں بھی برآمد ہوسکتا ہے۔