الجزائرکا فوجی طیارہ تباہ، 257 ہلاک، بیشتر فوجی ہیں
الجزائر ( نیوز ڈیسک ) شمالی افریقی ملک الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں 257 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں 100سے زائد فوجی شامل ہیں، طیارہ بوفارک ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں عملے کے 10اور علیحدگی پسند تنظیم کے 26 ارکان بھی سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر میں بوفارک ایئرپورٹ کے قریب ایک فوجی طیارہ الیوشن Il-76 گر کر تباہ ہوگیا جو الجزائر کے شہر بشار کی طرف جا رہا تھا ۔ اس طیارے میں 100سے زائد فوجی اہلکار اور عملے کے 10 ارکان سمیت تقریبا 257 افراد سوار تھے ۔ الجزائر کی وزارت دفاع نے حادثے میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ملک کے مقامی چینل اناہار ٹی وی نے الجزائر کی حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں مغربی صحارا کی ایک علیحدگی پسند تنظیم پولیساریو فرنٹ کے 26 ارکان بھی سوار تھے ۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل 2003 میں بھی