شوبز

بڑے اداکار کیساتھ فلم میں خاتون کردار کی اہمیت نہیں ہوتی،پریانکا چوپڑا

ممبئی(ایجنسیاں)بو لی وڈ ادا کارہ پریانکاچوپڑا نے اپنے ایک انٹر ویوں میں کہا ہے کہ جب میں نے بولی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تو لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں اتنی کالی ہوں کہ فلموں میں چل ہی نہیں پاؤں گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دئے گئے اپنے ایک انٹر ویوں میں پریناکا نے بتایا ہے کہ جب میں نے بولی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تو لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں اتنی کالی ہوں کہ فلموں میں چل ہی نہیں پاؤں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے رنگ اور آواز کو تبدیل نہیں کر سکتی لیکن اپنے ہنر پر ضرور محنت کر سکتی ہوں اور میں نے وہی کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں ہم اس بارے میں شوخ انداز میں بات نہیں کرتے جبکہ بھارت میں اس مسئلے کو نہیں اٹھایا جاتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں واضح انداز میں بتا دیا گیا ہے کہ اگر بڑے اداکاروں کے ساتھ فلم میں ایک خاتون کا کردار ہے تو اس کی بہت اہمیت نہیں ہے۔تاہم انھوں نے کہا ہولی وڈ میں تمام تر شرم اور لحاظ کے باوجود فلم ساز آپ کو بتا دیتے ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ پریانکاچوپڑا کی امریکی ٹی وی سیریز ʼکوانٹیکوʼ کا تیسرا سیزن 26اپریل سے اے بی سی پر شروع ہو رہا ہے جس میں وہ اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button