پاکستان
کنٹرول لائن پر جارحیت بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ، پاکستانی دستوں کی بھرپور جوابی کارروائی قابل تحسین ہے: پرویز الہٰی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر جارحیت کو بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی دستوں کی بھرپور جوابی کارروائی قابل تحسین ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پرفائرنگ بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جبکہ پاکستانی دستوں کی بھرپور جوابی کارروائی قابل تحسین ہے۔مودی امن کادشمن ہے ، بھارت کومقبوضہ کشمیرہاتھ سے نکلتا نظر آ رہا ہے اسی لیے وہ اس طرح کی حرکتیں کر رہا ہے۔ پاک فوج بھارت کومنہ توڑجواب دے گی جبکہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج اورقوم سیسہ پلائی دیوارہیں۔