شہر شہرکراچی

کراچی پانی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج

میں عائشہ منزل کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔
پانی کی بندش کے خلاف عائشہ منزل کے قریب مظاہرین نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے اور آنے والی سڑک ٹائر جلا کر بلاک کردی تھی۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ علاقے میں ایک ہفتہ سے پانی کی فراہمی بند ہے،واٹر بورڈ کو شکایت کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے،مظاہرین کا شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی پانی کی عدم فراہمی کی وجہ ہے،کے الیکٹرک کو شکایت کے باوجود عملہ نہیں آتا۔
پولیس کی جناب سے مظاہرین کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button