رنگ برنگ
سچی اورمتوازن معلومات نہ ہونےکےسبب بشپ جوآن بیروس کوپرکھنےمیں سنگین غلطی ہوئی، پوپ فرانسس
بچوں سے زیادتی کو نظرانداز کرنے والے چلی کے بشپ کے دفاع پر پوپ فرانسس نےمعافی مانگ لی ،چلی کے بشپ پر متاثرین نے اسکینڈل کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔
پوپ نے اپنے خط میں کہا کہ سچی اورمتوازن معلومات نہ ہونےکےسبب بشپ جوآن بیروس کوپرکھنےمیں سنگین غلطی ہوئی، پوپ فرانسس نےاسکینڈل کی تحقیقات کےلیےآرچ بشپ چلی بھیجاتھا۔
بشپ جوآن بیروس بچوں سےزیادتی کےمجرم پادری فرانڈو کرادیماکےمنظورنظرتھے،مجرم پادری کےمنظورنظرپراعتراض مستردکرتےہوئےپوپ نےجوآن بیروس کو2015میں بشپ تعینات کیاتھا،پوپ نےزیادتی کونظراندازکرنیوالےبشپ پراعتراضات کوبےبنیادکہہ کرمستردکردیاتھا