انٹرنیشنل

سعودی عرب قطر تنازع کی وجہ سے خطے میں امریکا کے اتحادی ممالک بھی آپس میں بٹ گئے ہیں-ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی قطر کے ساتھ جاری تنازع کو فوری حل کریں تاکہ ایران کے خلاف ایک مضبوط اتحاد بنایا جاسکے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے یہ گفتگو شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دو اپریل کو کی جانے والی ٹیلی فون کال پر کی تھی ،یہ بات دو امریکی اہلکاروں نے اپنےنام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتائی۔
امریکی صدر نے شاہ سلمان سے کہا کہ سعودی عرب قطر تنازع کی وجہ سے خطے میں امریکا کے اتحادی ممالک بھی آپس میں بٹ گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے اتحادیوں کا قطر سے جھگڑا سمجھ سے بالاتر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button