حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے سے داغےگئے متعدد بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی فضائیہ نے مار گرائے
ریاض(نیوز وی او سی آن لائن)سعودی عرب کی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے سے دارالحکومت ریاض اور جنوبی سعودی عرب میں داغے والے متعدد بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فوج کے ترجمان کی جانب سے یہ اعلان ریاض میں تین دھماکے سنے جانے کے بعد کیا گیا، جسے پہلے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ہدف بنایا تھا۔
یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف لڑنے والی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ سعدا سے ریاض کی جانب فائر کیے گئے ایرانی بیلسٹک میزائل کو سعودی ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے مار گرایا۔انہوں نے کہا کہ سعودی فورسز نے یمن کی سرحد کے قریب واقع جنوبی صوبوںجزان اورنجران میں بھی دو میزائلز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
حملوں کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کرنے کا دعوی کیا۔
میزائل گرائے جانے کے اعلان کے بعد کرنل ترکی المالکی نے اپنے الگ بیان میں یہ بھی کہا کہ سعودی ایئر ڈیفنس ملک کے جنوبی علاقے میں 2 یمنی ڈرونز بھی مار گرائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون کے ذریعے عصر صوبے کے ابحا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جانا تھا جس سے ایئر ٹریفک عارضی طور پر معطل ہوجاتی، جبکہ دوسرا صوبہ جزان میں شہری عمارت کی جانب بڑھ رہا تھا