پاکستان

طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ،راضی نامہ مشکل ،پہلے قصائی بھاگ گیا اس دفعہ چھری لوگوں پر نہ چل جائے :شیخ رشید

لاہور مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان ناراضگی شیریں مزاری کے ایک بیان سے شروع ہوئی اور اب ان دونوں کے درمیان راضی نامہ مشکل نظر آتا ہے،طاہر القادری کو رائیونڈ مارچ کا حصہ نہ بننے کا نقصان ہوگا،مسلم لیگ ن نے جانثار فورس نہیں جھاڑو فورس بنائی گئی ہے،ہم ہر راؤنڈ کو فائنل سمجھ کر کھیلتے ہیں ،پہلے قصائی بھاگ گیا اس دفعہ چھری لوگوں پر نہ چل جائے،آرمی کے صوبیدار سے لے کر راحیل شریف تک سب جانتے ہیں کہ وزیراعظم پانامہ میں ملوث اور کرپٹ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’وقت نیوز‘‘ کے پروگرام ’’معرکہ ‘‘ میں میزبان زین علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان ناراضگی شیریں مزاری کے ایک بیان سے شروع ہوئی اور اب ان دونوں کے درمیان راضی نامہ مشکل نظر آتا ہے،تاہم سیاست میں کچھ نہیں کہا جا سکتا،دو روز قبل معاملات حل کروانے کے قریب تھا اور خرم نواز گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے لگا تھا،لیکن پھر تعلقات خراب ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو رائیونڈ مارچ کا حصہ نہ بننے کا نقصان ہوگا،30 ستمبر کو رائیونڈ کی سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے،مسلم لیگ ن نے جانثار فورس نہیں جھاڑو فورس بنائی گئی جس کو مقتدر حلقوں نے رد کر دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ٹی اوآرز سے اب کچھ نہیں نکلے گا،یہ دولت کی جنگ ہے ملک کی کسی کو پرواہ نہیں ہے،پانامہ میں ابھی صرف5 فیصد کا خلاصہ ہوا ہے باقی 95 فیصد پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی کے صوبیدار سے لے کر جنرل راحیل شریف تک سب جانتے ہیں کہ وزیراعظم پانامہ میں ملوث اور کرپٹ ہیں،نوازشریف جو مرضی کریں مگرپانامہ لیکس سے بچنا انکے لئے ممکن نہیں ہے،سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور سعودیہ سے بھی نوازشریف کا مال نکلے گا۔کشمیر کے معاملے پر گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں وہ تقریر نہیں کی جو ان کو کرنی چاہیے تھی، اگر وہ کشمیر کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی اسمبلی میں بات نہ کرتے تو کیا کرتے ؟نوازشریف نے کلبھوشن یادیو کا کبھی نام تک نہیں لیا۔پاک بھارت کشیدگی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ریسکیو آپریشن ہے ،بنیادی طور پر پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا،اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ نوازشریف نریندر مودی کی سوچ کو نہیں سمجھ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button