رنگ برنگ

مارننگ شو میں آئی اس خاتون نے ورزش کے ایسے شرمناک طریقے بتائے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) مارننگ شو وقت کے مطابق اس قدر ’جدید‘ ہو چکے ہیں کہ اخلاقیات کی حدیں بھی بھول گئے ہیں اور آئے روز مارننگ شوز میں کچھ نہ کچھ ایسا متنازعہ کام کر دیا جاتا ہے کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہیں رہتی اور اسی وجہ سے کئی مرتبہ مارننگ شوز کے متعدد میزبانوں پر پابندیاں بھی عائد ہو چکی ہیں۔
جی ہاں!!! اب تو آپ کو یہ اندازہ ہو ہی چکا ہو گا کہ کیوں اس خاتون کی جانب سے بتائی گئی ورزشیں شرمناک ہیں۔۔۔ ”سرکولر، راﺅنڈ، گول ،گول،گول، گول مال ہے بھئی سب گول مال ہے۔“ خاتون نے جو کچھ بتایا وہ سمجھ تو نہیں آیا اسی لئے یہ سب کچھ لکھ دیا۔
اگرچہ یہ ویڈیو پرانی ہے لیکن ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانی اس خاتون کیساتھ ساتھ مارننگ شو اور اس کی میزبان کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

عائشہ رحمان نے لکھا ”مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ میڈیا ایسے پروگرام کیوں دکھاتا ہے۔ عورتوں کو شرم نہیں آتی۔ کم بختوں کو یہ بھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ جو کچھ کر رہی ہیں لوگ بھی وہی کچھ کریں گے۔ انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ ایسے کپڑے پہن کر اور ایسے کام کر کے یہ غلط راستے پر جا رہی ہیں اور ان لوگوں کے گناہ بھی اپنے سر لے رہی ہیں جو انہیں دیکھ کر یہی کچھ کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو ہدایت دے“

سہیل ملک نے لکھا ”ورزش کے نام پر انتہائی گھٹیا ڈانس۔۔۔ بہت ہی زیادہ قابل اعتراض طریقہ ہے۔ اس طرح کی بکواس دکھانے والے پرائیویٹ چینلز کو بند ہونا چاہئے“

سیمی ایمی نے لکھا ”ورزش کے نام پر یہ کیا بکواس چل رہی ہے۔۔۔!! سستی اور بیوقوف آڈینس کو سلام ہے“
https://www.facebook.com/timesofentertainment/videos/1258809187466786/?t=104

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button