ایڈیٹرکاانتخاب
ن لیگ بارے معروف صحافی معید پیر زادہ کا دعویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگلے 24 گھنٹوں میں ن لیگ کا ایک دھڑا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔معروف صحافی معید پیر زادہ کا دعویٰ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک بڑا دھڑا پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لے گااور
استعفے دینے کا اعلان کر دے گا۔ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والا یہ پہلا دھڑا ہو گا اس کے بعد ایک اور دھڑا جو اس سے بھی بڑا ہو گا وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دے گا۔معید پیر زادہ کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل جاتی امرا میں ہونے والے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں بھی اس تمام صورتحال پر بحث کی گئی تھی۔