بھارت،خا تون کا رکن اسمبلی پر زیادتی کا الزام، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خودکشی کی کوشش
لکھنو(آئی این پی)بھارتی شہر لکھنو میں خاتون نے بی جے پی کے رکن اسمبلی پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے خود کشی کی کوشش کی ہے۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے خاتون نے وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر خود کشی کی کوشش کی۔ خاتون کا الزام ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور اس کے ساتھیوں نے اس سے زیادتی کی، اپنی تکلیف بیان کرنے کیلئے پولیس سے لیکر اعلیٰ حکام تک شکایت کی لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔
خاتون کا کہناتھا کہ اب اس کے سامنے کوئی چارہ نہیں بچااور اہل خانہ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کھڑی ہوکر خود کشی کی کوشش کی۔ وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے بچالیا۔ خاتون نے کہا کہ اب اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہذا بی جے پی کے رکن اسمبلی کو گرفتار کیا جائے ورنہ وہ اپنی جان دیدے گی۔