ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ مغرب سے رابطہ قائم کریگا: وزیر اعظم
بیجنگ(نیوز وی او سی آن الائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ©”ون بیلٹ ،ون روڈ “منصوبہ منصوبہ ایشیاءاور مغرب کے درمیان رابطہ قائم کرے گا۔
چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ، ایئرپورٹ اور ہائی ویز کا جال چین کے مغربی حصے اور وسط ایشیاءکو گرم پانی تک لانے کے بہترین ذرائع ثابت ہوں گے اور ’ایک خطہ ، ایک سڑک ‘نصوبے کا یہ نمایاں پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا یہ اقدام اس خطے اور مغرب کے درمیان تجارت اور لوگوں کے درمیان رابطے کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اس منصوبے کا مضبوط پہلو رابطے قائم کرکے لوگوں کو جوڑنا ہے اور اس طرح نوع انسانی کو مشترکہ مستقبل ملتا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ا±ن کی حکومت پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کااہم شراکت دار بنانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باﺅ فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باﺅ فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اِن دنوں چین کے دورے پر ہیں۔
اس سال باﺅ فورم کے تحت ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’دنیا کی وسیع تر خوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیاء‘ رکھا گیا ہے۔