انٹرنیشنل

امریکا کی دو ریاستوں ٹیکساس اور ایری زونا نے میکسیکو کے جنوبی سرحد پر نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کی دو ریاستوں ٹیکساس اور ایری زونا نے میکسیکو کے جنوبی سرحد پر نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات اسمگلر کی روک تھام کے لیے امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر 1 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے مطابق وہ اگلے 72 گھنٹوں میں 250 گارڈز روانہ کر دے گا ,دوسری جانب ایری زونا کے گورنر نے تصدیق کی کہ وہ 150 اہلکاروں کو اگلے ہفتے بھیج دیں گے۔ٹیکساس نیشنل گارڈ کے کمانڈنگ جنرل بریگیڈیر جنرل ٹریسی نوریس نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکساس نیشنل گارڈز کو فضائی مدد، گاڑیوں اور ضروری ساز و سامان کے ساتھ بہت جلد تعینات کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 اپریل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر دیوار کی تعمیر تک میکسیکو کے سرحد پر 2 سے 4 ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد میکسیکو اور امریکا کے مابین کشیدگی بڑھی اور میکسیکو کے صدر نے موقف اختیار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘رویہ تضحیک اور دھمکی آمیزہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button