پنجاب
سفارتکار کے استثنیٰ کا معاملہ، پولیس کا وزارت خارجہ کو خط
اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے تفتیش کے لیے دفاعی اتاشی تک رسائی دینے کی حامی نہیں بھری، پولیس نے معاملہ پر وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے معاملے کی تفتیش کے لیے امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو امریکی ایمبیسی کی جانب سے کہا گیا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے رابطہ کیا جائے ۔ پولیس نے دفتر خارجہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ ویانا کنونشن کے تحت کس حد تک سفارتکار کو استثنیٰ حاصل ہے؟ پولیس نے سفارتخانے کو ایف آئی آر کی انگریزی میں کاپی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بھجوا دی ہے۔