دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو فیصل آبا دمیں میٹرو لائیں گے، شہباز شریف
کمالیہ (نیوز وی او سی آن لائن)وزیر اعلی شہباز شریفنے کہا ہے کہ اگر انہیں انتخابا ت میں جیت کر دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو وہ فیصل آبا دمیں میٹرو لائیں گے۔
کمالیہ میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ کے بزرگوں اور بھائیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔5 سال میں نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنے شاندار ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔2013 سے پہلے بجلی22،22 گھنٹے جاتی تھی،ساڑھے4 سال میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ملک میں کم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔کسان کی آسودگی کیلیے ٹیوب ویل لگائے اور قرضے دیے۔ مجھے بتاو¿ آپ کے دیہاتوں میں سڑکیں بنیں یا نہیں ؟
شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین آج ہمارے کاموں کی مخالفت کرتے ہیں،عمران نے دھرنا دے کرنواز شریف کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف سازش کی۔چینی صدر پاکستان آنے والے تھے اور بجلی کے معاہدے ہونے تھے۔عمران خان نے لاک ڈاو¿ن کیا،بجلی بل جلائے۔اگر دھرنے نہ ہوتے اور بجلی کے منصوبے7 ماہ پہلے لگ جاتے تو لوڈشیڈنگ اب تک بالکل ختم ہو جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن کے بعد ایسی سیاست کو ختم کر دیں گے۔عمران کی سیاست تالہ بندی،اداروں پر تنقید،جھوٹے الزامات لگانا ہے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ملک میں ذاتی جھگڑوں اور ایک دوسرے کیخلاف الزامات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔بلاول بھی کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں آپ نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کیلیے الزام تراشی ختم کرنی ہوگی۔دھرنے والوں نے ن لیگ کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف سازش کی۔تحریک انصاف کی انتشار کی سیاست ہے۔مخالفین نے اپنے صوبوں میں لوگوں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔