سندھ

لیاری کا امن بحال، اب تعلیم کو بہتر کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو لیاری میں قائم ڈی سی ٹی او انگلش میڈیم ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن اقبال درانی ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن ناہید درانی اور اسکول كکے ایڈمنسٹریٹر نذیرتنیو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اسکول آمد پر ان کا استقبال کیا،اس موقع پرٰوزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے لیاری کا امن بحال کیا اور اب یہاں کی تعلیم کو بہتر کر رہے ہیں،قبل ازیں وہ بچوں سےانگلش میں جوابات سن کر لطف اندوز ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی سی ٹی او اسکول کے بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بچے روانی سے انگلش بول رہے ہیں۔ لیاری میں بچوں کو اچھی تعلیم ملتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے یہ اسکول پبلک۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ میں اچھے تعلیم کی ایک بہترین مثال ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری ایجوکیشن اقبال درانی کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اور اسکول کرن فاؤنڈیشن کوتفویض کریں تاکہ مزید بچوں کا داخلہ ہوسکے اور تعلیم کا معیار بہتر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button