پاکستان
سانحہ قندوز،پاکستان افغان میڈیا کے بے بنیادالزامات کومستردکرتاہے:ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں سانحہ قندوز کے بعدپاکستان افغان میڈیا کے بے بنیادالزامات کومستردکرتاہے،اس سانحے میں پاکستان افغان بھائیوں کے غم میں برابرکے شریک ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدارامن اور استحکام کے خواہشمندہیں،کچھ عناصرپاکستان اورافغانستان کےدرمیان اچھے تعلقات نہیں چاہتے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خودقندوز جیسے صدمات سے گزرچکاہے۔
خیال رہے پیر کے روز افغان صوبے قندوز میں مدرسے پر بمباری اس وقت کی گئی جب وہاں دستار بندی کی تقریب جاری تھی جس سے ایک اطلاع کے مطابق101 حفاظ شہید اور 200 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔