رنگ برنگ

پرتگال میں مٹی کے مجسموں کی نمائش

ڈھیروں ٹن مٹی سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے آج کل پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے16ویں سالانہ فیسٹیول فائسا2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ پرتگال کے جنوبی علاقے الگرو میں یہ میلہ ہر سال منایا جاتا ہے، جہاں درجنوں ماہر آرٹسٹ کئی ماہ کی کڑی محنت کے بعد تیار کردہ مٹی کے قدِ آدم مجسموں کی نمائش کرتے ہیں۔ اس سینڈ اسکلپچر فیسٹیول میں45ہزارٹن مٹی کی مدد سے مختلف ادوار میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ نامور شخصیات اور موسیقی کے آلات سمیت کم وبیش 100شاہکار مجسمے تخلیق کیے گئے ہیں۔ 15ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے مٹی سے مجسمہ سازی کا یہ میلہ مارچ کے مہینے سے لے کر اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button