ایڈیٹرکاانتخاب
سندھ طاس معاہدہ : پاکستان نے معاملہ ورلڈ بینک میں اٹھادیا
واشنگٹن: پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اپنا مقدمہ عالمی بینک کے پاس لے گیا اور اس پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو دریائے نیلم اور جہلم پر غیر قانونی تعمیرات سے روکے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے حکام سے ملاقات کی جس میں ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کے وہ اس سلسلے میں غیر جانب دار رہتے ہوئے بروقت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا‘۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ورلڈ بینک کے واشنگٹن میں موجود ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی اور حال ہی میں پاکستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 9 کے تحت کی جانے والی ثالثی کی درخواست پر بات چیت کی گئی۔