ایڈیٹرکاانتخاب
راحیل شریف پاکستان کا سب سے بڑا ظالم آرمی چیف اور قاتل تھا ۔۔ میجر عامر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر میجر عامر خان نامی ایک فوجی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے خود کو پشتونوں کا حامی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو پشتونوں کا قاتل قرار دیا ۔ اپنی اس ویڈیو میں میجر عامر خان نے کہا کہ یہ ایک تاریخ کا راز ہے۔
راحیل شریف اس ملک کا سب سے بڑا اور ظالم آرمی چیف تھا ، مجھ میں اتنی جرأت ہے کہ میں یہ بات کر رہا ہوں۔ وہ ایک قاتل ہے ۔ راحیل شریف نے مجھے آٹھ ہفتے کا وقت دیا تھا۔اس نے مجھے کہا تھا کہ میں آٹھ ہفتوں میں ملک کو امن دے دوں گا لیکن اب چار سال ہو گئے خود جا کر سعودی عرب میں بیٹھ گیا ہے، اور مجھے گند میں ڈال کر چلا گیا ہے ۔ کیوں کوئی اس کا نام نہیں لیتا؟اس سے بڑا انتہا پسند کوئی نہیں تھا۔