ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں:احسن اقبال
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا لنے کہا ہے کہ دشمن الیکشن کی فضا میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا اور ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کے دشمن پاکستان کومذہبی جنونیوں کے ملک کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں،سیاسی اور مذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو بے قابو نہ ہونے دیں ۔دشمن الیکشن کی فضا میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔بیانات اور تقاریر میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت سے گریز کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوجنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے۔ دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کے خلاف ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک جتنا بڑا موقع ہے اتنی دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری اس صدی کاموقع ہے ۔قانون جو بھی ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔چین کے لوگ مہمان ہیں پاکستان کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔خلیجی ممالک میں پاکستانی ورکرز کے بھی بیسیوں جھگڑے ہوتے ہیں ۔