کراچی

نوجوان سے اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

کراچی(نیوز وی او سی آن لائن) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی سجاول اور دیگر افسران کو آج عدالت میں طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سجاول میں چند روز قبل بااثر افراد نے نوجوان کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔متاثرہ نوجوان خوفزدہ ہو کر خاندان سمیت حیدر آباد منتقل ہو گیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی سجاول اور دیگر افسران کو آج عدالت میں طلب کر لیا۔سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button