پارک کی جگہ پر سڑک سے متعلق ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے چیک جمع کرانے پر ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا
لاہورنیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے چیک جمع کرانے پرسابق وفاقی وزیرخزانہ کی رہائشگاہ کے باہر پارک کی جگہ پر سڑک سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی، ایل ڈی اے حکام نے پارک کی بحالی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی،ایل ڈی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ 49لاکھ روپے پارک کی بحالی پر خرچ ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈارکی جانب سے جمع کرایا گیا چیک ایل ڈی اے کے حوالے کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنی درخواست میں اسحاق ڈار نے پارک ختم کرنے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پارک کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے،بچے پارک میں اسی طرح کھیلیں جیسے پہلے کھیلتے تھے۔
عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے چیک جمع کرانے پر ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا۔