پاکستان
طالبان اورحقانی نیٹ ورک کو افغان سیاسی عمل کاحصہ ہوناچاہئے،پاکستان
امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری کہتے ہیں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو افغانستان کے سیاسی عمل کا حصہ ہوناچاہئے۔افغانستان میں قیام امن کیلیےافغان قیادت کی شمولیت ضروری ہے۔افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعزازچودھری نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری بھارتی مظالم کےخلاف آواز اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات مشترکہ احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔تشویش اورخدشات دونوں ممالک کے تعلقات کے لیےنقصان دہ ہیں۔ تعلقات میں عدم اعتماد سے انسداد دہشت گردی آپریشن کوبھی نقصان پہنچے گا۔تعلقات میں عدم اعتماد سے افغان امن عمل کو دھچکا لگےگا۔