پنجاب

چیف جسٹس نے 7سالہ مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا

چیف جسٹس نےزیادتی کے بعد قتکل کی جانے والی 7سالہ مبشرہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جڑانوالہ میں 7سالہ بچی مبشرہ سےزیادتی و قتل کیس کی سماعت چیف جسٹسکی سر براہی میں ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے مقتولہ بچی کی قبر کشائی کر نے اور ایم ایس الائیڈ اسپتال فیصل آبادکو بچی کادوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے مبشرہ قتل کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اطمینان عدالت اورریاست کا ہونا چاہیے،درخواستگزارکا نہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرمقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کرلی اور پراسیکیوٹر جنرل کو بھی آئندہ سماعت تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button