پاکستان

قوم کسی اناڑی کوآزما نے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی:احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم وژن 2025 پر عمل کر رہے ہیں جس کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ہمیں پالیسیوں کے تسلسل کو قائم رکھنا ہے،عمران خان ایک اناڑی ڈرائیور ہے جس نے زندگی میں قومی تو دور بلدیاتی عہدہ بھی نہیں چلایا، قوم کسی اناڑی کو آزما نے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔
اسلام آباد میں کتاب میلہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کاررکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو منتخب کریں گے، وزیراعظم نے دورہ کابل کے دوران افغان قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، اس دورے کے دور رس نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی اور سیاسی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نوجوانوں پر زور دیا کیا وہ کتاب سے محبت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں، کتاب سے دوستی کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ اس سے قبل کتاب میلے کے دورے کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے سٹالوں کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی مختلف کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button