پاکستان سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنے کی بھارتی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا،کشمیری پاکستانی پرچم لہرانے اور اس میں دفن ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمن

پاکستان سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنے کی بھارتی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا،کشمیری پاکستانی پرچم لہرانے اور اس میں دفن ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمن
28 ستمبر 2016 (00:52)
قومی
1
Previous
Next

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی سندھ طاس معاہدہ منسوخی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا،پاکستان جانتا ہے کہ شق 12 کی زیلی شق 4 کے تحت معاہدہ منسوخ نہیں کیا جاسکتا،27 اکتوبر کو پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کے ساتھ ’’یوم سیاہ‘‘ منائے گا، کشمیری پاکستان کا پرچم لہرانے اور اس کے ساتھ دفن ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں،وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں براہان وانی کو آزادی کا ہیرو قرار دیا۔

کشمیر پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ پاکستان ہندوستان کی انڈس واٹر ٹریٹی منسوخی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا،پاکستان جانتا ہے کہ شق 12کی زیلی شق 4 کے تحت معاہدہ منسوخ نہیں کیا جاسکتامعاہدے میں درج ہے کہ انڈس واٹر معاہدہ اسی صورت منسوخ ہوسکتا ہے جب اس کی جگہ متبادل معاہدہ پر فریقین دستخط اور توثیق کریں،کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد عروج پر ہے، کشمیر میں 80 روز ہو گئے کرفیو کو جس سے وہاں کی عوام کے کرب کا اندازہ بھی مشکل ہے ،اقوام متحدہ کشمیری زخمیوں کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے مختلف ممالک بھیجے جانے والے مندوب نے شرکت کی ہے ،کمیٹی مختلف ممالک میں مندوب بھیجنے کے فیصلہ کی کمیٹی تائید کرتی ہے، کشمیر میں ادویات اور اشیا خوردونوش کا قحط پڑ چکا ہے، کشمیری پاکستان کا پرچم لہرانے اور اس کے ساتھ دفن ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں،وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں برہان وانی کو آزادی کا ہیرو قرار دیا کمیٹی وزیر اعظم کے موقف کی تائید کرتی ہے اور آئیندہ بھی اس موقف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دینے پر ملیحہ لودھی کو خراج تحسین پیش کیا،بھارت کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے میں ناکام ہوا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھارت نفی کرتا ہے جس کا نوٹس لینا چاہیے، کمیٹی اجلاس میں آل پارٹی کانفرنس بنانے کی تجویز دی گئی ہے جس میں آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور حریت کانفرنس پاکستان کے رہنماوں کو دعوت دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں