کس کے پاس کتنا پیسہ اور کتنی گاڑیاں ہیں؟ ایف بی آر کو سب معلوم ہے-مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر بانڈز پر حکومت منافع بھی دے گی ،تین سال سے برآمدات کم ہورہی تھیں جو اب بڑھ رہی ہیں، برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کی امید ہے ، کس کے پاس کتنا پیسہ اور کتنی گاڑیاں ہیں؟ ایف بی آر کو سب معلوم ہے ، نادرا سے ڈیٹا لیکر ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کام شروع کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کر تے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا ہدف ہے ، شہری ایف بی آر کے علاوہ کسی ادارے کو جوابدہ نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کس کے پاس کتنا پیسہ اور کتنی گاڑیاں ہیں ایف بی آر کو سب معلوم ہے ، نادرا سے ڈیٹا لیکر ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کام شروع کر رہے ہیں،ملک یا بیرون ملک جن کے ڈالر اکاؤنٹس ہیں وہ ڈالرز بانڈز بیچیں گے ، ڈالر بانڈز پر حکومت منافع بھی دے گی ،تین سال سے برآمدات کم ہورہی تھیں جو اب بڑھ رہی ہیں، برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کی امید ہے ۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد رقم لانے والے سے ذریعہ معاش پوچھا جائے گا ،ایمنسٹی سکیم کے ذریعے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ،12لاکھ سالانہ آمدنی والے شہری انکم ٹیکس سے متثنیٰ ہوں گے ،اتوار تک ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کردیں گے ،اس ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے ،ایف بی آر کے ریٹ یکم جولائی سے ختم کردیے جائیں ،اثاثے ڈکلیئر کرنے والے کا ڈیٹا خفیہ رکھا جائے گا ۔