انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسکو سرحد پر نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسکو سرحد پر نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکریٹری نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں کو بتایا کہ میکسیکو سرحد کے ذریعے منشیات کی مسلسل اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن افراد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس تمام صورت حال پر قابو پانے کے لیے صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرحد پر نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا عمل شروع کردیں تاکہ سرحد کو محفوظ بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button