رنگ برنگ
کینیڈا میں 13 ہزار سال قدیم انسانی قدموں کے نشانات دریافت
اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع جزیرے کال ورٹ میں 13 ہزار سال قدیم انسانی پاؤں کے 29 نشانات ملے ہیں جو تین مختلف افراد کے ہیں۔
کینیڈا کے ساحلی علاقے میں وسط حیاتی دور سے تعلق رکھنے والے انسان کے پنجوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ یہ 29 نشانات تین الگ الگ سائز کے ہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہاں 13 ہزار قبل کوئی خاندان آباد ہوا تھا۔
جن پیروں کے نشانات ملے ہیں وہ تین لوگوں کے ہے جن میں سے ایک مردانہ، ایک زنانہ اور ایک بچے کا پاؤں ہے اور یہ تینوں نشانات مٹی میں دھنسے ہوئے ملے ہیں جنہیں معمولی سی محنت اور عام ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔