Draft

جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی سب سے خوفناک نئی بیماری سامنے آگئی

لندن(نیوز ڈیسک)جنسی بیماریاں ہمیشہ سے انسانی معاشرے کا حصہ رہی ہیں لیکن حال ہی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ایسی جنسی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے کہ میڈیکل کمیونٹی اس خوف کا شکار ہوگئی ہے کہ کہیں ایڈز جیسی ایک اور بیماری تو رونما نہیں ہورہی۔
’فوکس نیوز‘ کے مطابق یہ شخص بظاہر تو سوزاک جیسی جنسی بیماری میں مبتلا ہے لیکن کسی بھی قسم کی اینٹی بائیوٹک ادویات اس کی بیماری پر اثر انداز نہیں ہورہی ہیں۔ برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جنسی بیماریاں ہر سال تقریباً 8کروڑ افراد کو نشانہ بناتی ہیں لیکن ایسی خطرناک بیماری آج تک دیکھنے میں نہیں آئی۔
یہ بدقسمت شخص چند ماہ قبل ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی سیر کو گیا تھا اور وہاں ایک جسم فروش خاتون کے ساتھ تعلق استوار کرنے کے نتیجے میں اسے یہ بیماری لاحق ہوئی۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر گوینڈا ہیوز کا کہنا تھا کہ سوزاک کے بیکٹیریا پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں اور ایک عرصے سے ڈاکٹر وارننگ دے رہے تھے کہ ان بیکٹیریا پر ادویات کا اثر کم ہورہاہے لیکن تازہ ترین کیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاملہ ہماری توقع سے کہیں بڑھ کر سنگین ہوچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقابل علاج جنسی بیماری کے کیس خطرناک حد تک زیادہ ہوسکتے ہیں کیونکہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی خصوصی تحقیق نہیں کی گئی۔ خصوصاً غریب ممالک میں تو اس نوعیت کی بیماری کا پتہ چلانے کے امکانات اور بھی کم ہیں۔ عین ممکن ہے کہ دنیا بھر میں اس بیماری کے متاثرین کی تعداد پہلے ہی ہزاروں یا لاکھوں میں پہنچ چکی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button