پاکستان

احتساب عدالت کے باہرعدلیہ مخالف تقاریر رکوانے کیلئے پیمرا کو نوٹس

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے پیمرا کو نوٹس بھجوادیا گیا۔
یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے بنے فل بنچ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر احتساب عدالت کے باہر مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور دیگر کا مقصد ججز پر دباؤ ڈال کر ٹرائل کو متنازعہ بنانا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اداروں سے متعلق تقاریر کی نشریات پر اقدامات کرنا پیمرا کی ذمہ داری ہے۔ پیمرا ہر پیشی پر احتساب عدالت کے باہر نواز شریف, مریم اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی عائد کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button