پاکستان

لوٹی گئی دولت واپس لائی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور ہائیکورٹ نےسیاستدانوں کی بیرون ملک سے دولت واپس لانے کے لیے دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نےدرخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق سیاستدانوں نے ملک کی دولت بیرون ملک منتقل کی، ان کی کرپشن سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کو کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کرنے اور بیرون ملک منتقل کی گئی دولت واپس پاکستان لانے کا حکم دے۔
عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button