پاکستان

آرمی چیف پروفیشنل آدمی ہیں، سیدھی بات کرتے ہیں، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں، پروفیشنل آدمی ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیے۔
انہوں نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سویلینز اور فوج کو ساتھ مل کر چینلنجز سے نمٹنا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کل نیب بہت ایکٹو ہے، اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
انہوں کا مزید کہنا ہے کہ موقع ملا تو سندھ اور خیبرپختونخوا کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے،20 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا اسپتال اپنی مثال آپ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں اخبارات میں سنا ہے،ہمیں فوج کے ساتھ مل کر چینلنجز سے نمٹنا ہوگا ،آج کل نیب بہت مثبت ہے ،مجھے کوئی اختلاف نہیں ۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب جو متحرک ہوئی ہے اللہ کرے ا س سے ملک میں خیروبرکت آئے ،اگر ملک میں شفاف احتساب کا نظام آگے بڑھانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اورنج لائن میں کرپشن سے متعلق کچھ بھی سامنے نہیں آیا، عمران خان نے اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگائے لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اگر خان صاحب کے پاس مزید ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کا رونا دھونا اس قوم کو غلط راہ پر لے جانے کی کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button