امید ہے آپ اپنے باپ کو بھی یہ بات سمجھائیں گی کہ ۔۔۔“مونس الہٰی
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )سابق ڈپٹی وزیراعظم پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مریم نواز اپنے والد کو سمجھائیں گی کہ ہم پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے وکیل ہیں ،جب نواز شریف وزیراعظم تھے تب وہ ان ہی لوگوں (نریندر مودی اینڈکمپنی)کو دعوت دے رہے تھے جو کشمیر میں قتل عام کر رہے ہیں ۔ مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر لیکچر دینا بند کردوں کیونکہ تمہارے والد نے بھارتی جلادوں سے دوستی کر رکھی ہے جو کشمیری لوگوں پرظلم ڈھا رہے ہیں ۔مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی مونس الہٰی نے کہا کہ مریم نواز کشمیریوں کی حالت زار پر صرف بیان جاری کرتی ہیں اور کشمیر ی لوگوں کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کرتیں حالانکہ ان کے والد چار سال سے زائد وزیراعظم ہاوس میں بیٹھے رہے ۔
ایک صارف نے کہا کہ مریم نے اپنے باپ کو کیا سمجھانا ہے ان کے کاروبار ہی وہاں ہیں
علی افتی نامی شخص نے کہا مودی کا جو یار ہے غدار ہے
وسیم رومی نے کہا کہ یہ لوگ خود ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین مطالبہ کیا کہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا یا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے رہنما ملاقات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیری وفد بیرون ملک جاتے تھے ،نواز شریف کو اپنے دوست نریندر مودی کی کشمیر عوام سے زیادہ فکر ہے ۔