سنٹرل جیل میں حوالاتی اچانک انتقال کرگیا
گوجرانوالہ 3 اپریل 2018ء
(کنٹری بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں آج صبح نوبجے ایک حوالاتی اچانک انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ندیم عرف بادشاہ ولد محمد اشرف منشیات کے جرم میں گرفتار ہو ا اورمورخہ01.12.2017 کو بطور حوالاتی جیل میں داخل ہوا۔ مذکورہ حوالاتی منشیات کے استعمال کا عادی تھا جسے دوران اسیری جوڑوں میں درد کی شکایت پر میڈیکل آفیسر سے چیک اپ کے بعد مورخہ 27.01.2018 کو برائے علاج معالجہ جیل ہسپتال میں داخل کیا ، تقریباً ایک ہفتہ زیرعلاج رہنے کے بعد آج علی الصبح مذکورہ حوالاتی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پرجیل میڈیکل آفیسر نے بہتر علاج معالجہ کے پیش نظر اُسے ہنگامی طور پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کیاجسے بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن ہسپتال داخلہ سے قبل ہی مذکورہ حوالاتی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ پہنچے اور ابتدائی انکوائری کے بعدپولیس کونعش کا پوسٹمارٹم کرواکر ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔