پشاور
چینی خاتون 5کروڑ کا فراڈ کرنے والے تاجر کیخلاف پشاور پہنچ گئی
پشاور(ویب ڈیسک)تھانہ گلبہار پولیس نے چین میں چائینز خاتو ن سے کروڑوں روپے کا کپڑا خورد برد کرنے والے پشاور کے تاجرکے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔
چینی خاتون زوہیو جیمی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے گلبہار پولیس کو بتایاکہ اس نے پاکستانی تاجر عبداللہ سکنہ حیات آباد کو پانچ کروڑ روپے کا کپڑا دیاتھاجواس نے پاکستان منتقل کردیا ،اس کے بعد اس نے اسے 2کروڑ 46لاکھ روپے ادا کئے جبکہ باقی رقم و ہ ادا نہیں کررہاتھا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وہ اس کے پیچھے پاکستان آئی تو عبداللہ نے اسے 32لاکھ روپے کا چیک دیا جب وہ بینک گئی تو اس کے اکاﺅنٹ میں رقم موجود نہیں تھی جس پرپولیس نے عبداللہ کے خلاف مقدمات درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی۔