مریم نواز نے روتے روتے اپنے پاپا سے کہا کہ یہ آدمی مجھ سے گندے گندے۔۔۔‘ عامرلیاقت حسین
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے جس وقت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو اسی وقت پی ٹی آئی کے ہی کارکنوں نے اس ’تبدیلی‘ کو اپنانے سے انکار کر دیا اور کئی نے تو ساتھ چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تاہم اب عامر لیاقت نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے انتہائی شرمناک ترین ٹویٹ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”مریم نواز: (روتے ہوئے) پاپا پاپا! انعام خٹک نامی "صافی” مجھ سے گندے گندے سوالات کرتا ہے اِسے روکیے نا! پاپا: روک سکو تو روک لو بیٹی!“۔عامر لیاقت جو کہ ایک معروف شخصیت ہیں تاہم انہیں اس طرح کی چیز زیب نہیں دیتی اور عمران خان کو بھی یقینا اس بات پر ناگواری ہو گی ۔
عمران خان اس چیز کا نوٹس لیتے ہیں یا نہیں یہ تو بعد کی بات ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین تو فوری حقیقت سے آشنا کروا دیتے ہیں اور تنقید میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے ایسا بھی کچھ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ بھی اس وقت ٹویٹر پر جاری ہے ۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ ’ آپ اپنی صحیح اوقات والی جگہ پر پہنچ گئے ہو ‘۔ایک صارف نے تو عامر لیاقات کو ان کا پرانا ٹویٹ بھی یاد دلایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کو گندگی کا گڑھا قرار دیا تھا
اس کے علاوہ صارفین نے عامر لیاقت کو ایسے ایسے القابات سے نوازناشروع کر دیاہے جس پر یہاں بات کرنا بھی ممکن نہیں ہے ۔