پاکستان

جیوٹی وی کا لائسنس فوری ختم کردیاجائے کیونکہ ۔ ۔ ۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف جیوٹی وی کا لائسنس معطل کرانے کے لیے میدان میں آگئے اور وہ کام کردیا جوکوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔
وزارت دفاع نے منظوری دینے کے بعد آئی ایس آئی کیخلاف الزامات لگانے پرجیو ٹی وی کیخلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ریفرنس بھجوادیاہے ، سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف یاسین ملک نے وزیردفاع خواجہ آصف کو ریفرنس بھجوایاتھا جو پیمرا کو بھجوانے کے لیے وزیردفاع نے منظوری دیدی۔ریفرنس میں کہاگیاکہ غیر قانونی طورپر پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کرنے میں جیو کی تاریخ ہے۔
ریفرنس کے متن کے مطابق جیو ٹی وی نے پیمرا کی طرف تشکیل دیئے گئے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ فوری طورپر چینل کا لائسنس معطل کیاجائے جبکہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لائسنس ختم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button