ملتان

مقدمہ قتل میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج ملتان گرفتار

اوکاڑہ(ویب ڈیسک)مقدمہ قتل میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج ملتان کو ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق نے گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف قتل کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے۔
پاکپتن کے رہائشی عبدالجبار ولد مجیدا س وقت ایڈیشنل سیشن جج ملتان تعینات ہیں، ان کے خلاف تھانہ سٹی رینالہ میں دو روز قبل وحید نامی شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button