نیوز اینکر نے اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
حیدرآباد(نیوز وی او سی آن لائن)بھارت میں ایک تیلگو ٹی وی چینل کی نیوز اینکر نے اپنے اپارٹمنٹ والی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق36 سالہ وی رادھیکا ریڈی V6نیوز چینل میں خبریں پڑھتی تھی ،جس نے اتوار(گزشتہ روز)کی را ت موسپاٹ کے سیریویلہ اپارٹمنٹ میں خود کشی کرلی۔ تامل زبان میں لکھا ہوا خود کشی کے حوالے سے ایک خط خاتون اینکر کے پرس سے ملا ہے۔اس خط میں لکھا ہوا ہے کہ اس کی موت کا ذمہ دارکوئی شخص نہیں بلکہ وہ بذات خود اس کی ذمہ دار ہیں۔
رادھیکا مطلقہ تھیں جن کا 14سالہ بیٹا بھی تھاجو کہ ذہنی معذور ہے۔پولیس کو شک ہے کہ اس نے یہ خود کشی ذہنی دباﺅ کی وجہ سے کی ہے۔وہ 6سال سے طلاق کے بعد اپنے بیٹے اور باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ رادھیکا اتوار کی رات کو اپنے آفس سے واپس آئی تو وہ اپنے فلیٹ میں جانے کی بجائے سیڑھیاں چڑھ کر عمارت کی آخری منزل پر چلی گئیں اور وہاں سے چھالانگ لگادی۔بوجھنگا را پولیس اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ابھی اس خود کشی کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔