سائنس و ٹیکنالوجی
چینی خلائی اسٹیشن بحر الکاہل میں گرکر تباہ
چین کا خراب ہوکر بے قابو ہو جانے والا خلائی اسٹیشن بحرالکاہل میں جزیرہ تاہیتی کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بے قابو خلائی اسٹیشن 27ہزار 200کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے ٹکرایا ہے۔
اس سے قبل چائنا اسپیس ایجنسی کے دعوے کے مطابق یہ خلائی اسٹیشن بحرالکابل کے جنوب میں فضا میں داخل ہوا تھا۔
چینی خلائی اسٹیشن بحر الکاہل میں گرکر تباہ
فضا کی رگڑ کے باعث اس کا زیادہ تر حصہ پہلے ہی تباہ ہو کر ٹکٹوں میں بٹ چکا تھا۔
چین کا یہ پہلا خلائی اسٹیشن ’تیان گونگ ون‘ تکنیکی خرابی کے باعث قابو سے باہر ہوگیا تھا۔
چینی خلائی اسٹیشن بحر الکاہل میں گرکر تباہ
’تیان گونگ ون‘ 29 ستمبر 2011ء کو خلا میں بھیجا گیا تھا اور اس کا مدار زمین سے 350 کلومیٹر دوری پر تھا، خلائی اسٹیشن کا وزن 8 ٹن تھا۔