Draft

چین ایشیاء میں انسانی اعضاء کے عطیات دینے والا پہلا

بیجنگ (آئی این پی)چین کی ریڈ کراس سوسائٹی (آر سی ایس سی)کے مطابق 2010میں انسانی اعضاء کے عطیات دینے کے پائلٹ پروگرام کے آغاز کے بعد سے چین میں انسانی اعضاء کے عطیات دینے کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ کے آخر تک چین میں قریبا 46500اعضاء کے عطیات دیئے گئے ہیں جبکہ قریبا 422000چینیوں نے رضاکارانہ طور پر اعضاء کے عطیات دینے کیلئے اپنے ناموں کا اندارج کریا ہے ۔آر سی ایس سی نے وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں اعضاء کے عطیات دینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ چین عطیات دینے اور منتقلی دونوں میں اعضاء کی سالانہ تعداد کے حوالے سے ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہے ۔ آرسی ایس سی نے کہا کہ طویل کاوشوں کے بعد چین نے عطیہ کئے جانے والے اعضاء کی منصفانہ تخصیص کا میکزم قائم کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button