اگر تم نے مجھ سے جسمانی تعلق قائم نہ کیا تو میری موت ہوجائے گی کیونکہ۔۔
ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزم نے ایسا طریقہ واردات اختیار کیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر روٹوروا میں 24سالہ ملزم متاثرہ خاتون کے گھر گیا اور دروازے پر دستک دی، خاتون باہر نکلی تو کیا دیکھتی ہے کہ اس شخص کا چہرہ لال ہے اور وہ اپنی پسلیوں پر ہاتھ رکھ کر یوں کھڑا ہے جیسے ابھی اس کی جان نکلنے والی ہو۔ خاتون نے اس سے احوال پوچھا تو اس نے خاتون سے کہا کہ ”کسی نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور مجبوراً زہر کی ایک شیشی پلا دی ہے، اب اگر تم میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کر لو تو میری جان بچ جائے گی۔“
اس پر خاتون حیران ہوئی تو ملزم نے کہا کہ ”اس زہر کا ایک ہی علاج ہے اور مجھے شدید پسینہ آئے، اس کے ذریعے زہر کا اثر جسم سے نکل جائے گا۔“ اس پر خاتون نے اسے دوڑ لگانے کا مشورہ دیا لیکن ملزم نے کہا کہ ”نہیں، یہ پسینہ ایک خاص طریقے سے آنا چاہیے اور وہ طریقہ جنسی تعلق کا ہے، اس کے لیے میرے پاس 48گھنٹے کا وقت ہے، اگر تم نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار نہ کیا تو میں مر جاﺅں گا۔“ خاتون کو اس پر اعتبار آ گیا اور اس نے رضامندی ظاہر کر دی، چنانچہ ملزم نے اگلے 48گھنٹے میں کئی بار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعدازاں خاتون کو اصلیت معلوم ہوئی تو وہ پولیس کے پاس چلی گئی جس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیاجہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور 25مئی کو اسے سزا سنائی جائے گی۔