پنجاب

حکومت متاثر ہوئی تو گلے کا پھندا بھی بن سکتی ہے، احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا اگر حکومت متاثر ہوئی تو گلے کا پھندا بھی بن سکتی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے بیرونی دنیا پاکستان کوخطرناک ملک قرار دے رہی تھی، زرداری کی کرپشن کے بعد لٹا پٹا ملک ہمارے سپرد کیا گیا، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ہمیں ورثے میں ملی تاہم ہم نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر معیشت مضبوط نہ ہوئی تو اسلحے کے انبار لگانا بیکار ہے، ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرکے ملک کو مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا تو معیشت کریش کرجائے گی اور اگر معیشت کریش کرگئی تو سرمایہ کاری کا بوجھ برداشت نہیں کرسکیں گے، پاکستان اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے اور اربوں ڈالرز کے منصوبے زیرتعمیر ہیں، اب قوم نے انتخابات میں مثبت پالیسیوں کے تسلسل کا فیصلہ کرنا ہے کیوں کہ آئندہ انتخابات ملک کے مستقبل کا الیکشن ہے، اگر ایسا نہ ہوا اور حکومت تبدیل ہوگئی تو 5 سالہ کامیابیاں واپس ہوجائیں گی، حکومت کا متاثر ہونا گلے کا پھندا بھی بن سکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دورِاقتدار میں ہی سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا جو اب ایک حقیقت میں بدل چکا ہے، آج پاکستان کو خراب معیشت کہنے والے ابھرتی معیشت کہتے ہیں، غازی بروتھا کے بعد کسی نے بڑا آبی منصوبہ نہیں بنایا تھا لیکن پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک سو ارب روپے سے زمین خریدی جس کی تعمیر رواں برس ہی شروع ہوجائے گی، اس کے علاوہ اربوں ڈالرز کے منصوبے زیرِ تعمیر ہیں، اب ملکی ترقی سے خائف عناصر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button