پاکستان
گلالئی کو پارٹی میں میرٹ کے برخلاف لایا گیا، فوزیہ قصوری
تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو پارٹی میں میرٹ کے برخلاف لایا گیا۔
ایک انٹرویو میں فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خان نے 2013ء میں مجھے لکھ کردیا تھا کہ وہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی میں جو بھی انصاف کی بات کرتا ہے اسے سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔
فوزیہ قصوری نے مزید کہا کہ علم ہوتا کہ سینیٹ میں ووٹ پیپلزپارٹی کو جائے گا تو دھکے نہ کھاتے،ہم بکے ہوئے لوگ نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرویز خٹک کے کئی رشتے داروں کو ایم این اے کا ٹکٹ ملا، پاکستان میں تبدیلی چاہیے لیکن یہ نہیں کہ جماعت میں مسترد شدہ لوگ لے آئیں ، یہ صرف اُن کی نہیں ہر کارکن کی آواز ہے۔